ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جھوٹی خبروں کی رپورٹنگ پر خلیجی ریاست نے ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی

جھوٹی خبروں کی رپورٹنگ پر خلیجی ریاست نے ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی

Thu, 27 Jul 2017 18:44:00  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات نے معروف ویب سائٹ اور میگزین عرب بزنس پر عبوری پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق یہ ادارہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں  دینے میں مصروف تھا۔ اماراتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ میگزین کی اشاعت اور ویب سائٹ کی بندش فی الحال ایک ماہ کے لیے کی گئی ہے کیونکہ اس نے حقائق کے منافی رپورٹنگ کی ہے۔ میگزین کے ایک نیوز ایڈیٹر نے حکومتی اقدام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سات ریاستوں کا اتحاد ہے اور قطر کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد میں بھی شامل ہے۔
 


Share: